حکومت ٹو جی اسپیکٹرم میں سی بی آئی عدالت کے فیصلہ کو ہائی کورٹ میں چیلنج کرے:سبرامنیم سوامی

نئی دہلی: ٹو جی اسپیکٹرم الاٹمنٹ کیس میں پیش پیش رہنے والے بی جے پی لیڈر سبرامنیم سوامی نے کہا ہے کہ وہ تمام ملزموں کو بری کیے جانے کے فیصلہ سے بالکل بھی مایوس نہیں ہیں۔
اور حکومت کا ہائی کورٹ میں اسے چیلنج کرنا چاہیے۔عدالتی فیصلہ کے باوجود مسٹر سوامی کو اونچی عدالت میں اپنی جیت کا پورا یقین ہے۔ اس ضمن میں انہوں نے تمل ناڈو کی سابق وزیر اعلیٰ آنجہانی جے للتا کے خلاف مقدمات کی مثال دی جس میں ہائی کورٹ کے فیصلہ کو سپریم کورٹ نے باطل قرار دے دیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کو ہائی کورٹ میں اس فیصلے کی چیلنج کرنا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہانہوں نے ابھی اس فیصلہ کا پورا مطالعہ نہیں کیا ہے ۔بس میڈیا سے ہی اطلاعات ملی ہیں۔پورافیصلہ پڑھنے کے بعد ہی آئندہ کی حکمت عملی پر روشنی ڈالوں گا ۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Not a setback law officers were not serious subramanian swamy on 2g verdict in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply