حکومت ہر بات کا ثبوت پیش کرنے کی پابند نہیں اوردہشت گردی پر کسی کو بھی سوال نہیں اٹھانا چاہئے: سندھیا

شوپور:ہندوستانی فوج کی طرف سے گزشتہ دنوں پاکستانی مقبوضہ کشمیر میں کئے گئے سرجیکل اسٹرائک کے معاملے پر کانگریس کے سنجے نرپم اور عام آدمی پارٹی کے اروند کیجریوال کی طرف سے مرکزی حکومت سے ثبوت مانگے جانے پر اٹھے تنازعہ کے درمیان سینئر کانگریسی لیڈر اور سابق مرکزی وزیر جیوتی رادتریہ سندھیا نے کہا ہے کہ ہر چیز کے ثبوت نہیں دیے جاتے اور دہشت گردی پر کسی کو سوال ہی نہیں اٹھانا چاہئے۔
کانگریس کے ’یوا آکروش ریلی‘ میں شامل ہونے مدھیہ پردیش کے شوپوری آنے والے مسٹر سندھیا نے صحافیوں کے سوالوں کے جواب میں کہا کہ ہم بھی چاہتے ہیں کہ دہشت گردی ختم ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کو بہت پہلے ہی یہ کارروائی کرنی چاہیے تھی لیکن حکومت نے یہ قدم 26 ماہ کے بعد اٹھایا ہے۔سرجیکل اسٹرائیک کے ثبوت پیش کرنے کی باتوں کے حوالوں سے استفسار کیے جانے پر انہوں نے کہا کہ ہر چیز کے ثبوت نہیں دیے جاتے اور دہشت گردی پر کسی کو سوال ہی نہیں کرنا چاہیے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Nobody should raise question on terrorism scindia in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply