دنیا کی کوئی طاقت جموں و کشمیر کو ہم سے نہیں چھین سکتی:امیت شاہ

کوزی کوڈ:بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر امیت شاہ نے دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ جموںوکشمیر ہندوستان کا اٹوٹ حصہ ہے اور کوئی طاقت اسے ہم سے نہیں چھین سکتا۔
انہوں نے ایک بار پھر پاکستان کو منھ توڑ جواب دینے کے بھی مصمم عزم کا اعادہ کرتے ہوئے ملک کے عوام سے کہا کہ وہ دہشت گردی کے خلاف لڑائی کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے سرکار اور فوج کا مکمل ساتھ دیں۔ کیرل کے شمالی ساحلی شہر کوزی کوڈ میں منعقد بی جے پی کی نیشنل ایکزیکٹیو کے افتتاحی اجلاس میں مسٹر شاہ نے جموں وکشمیر کی صورت حال اور اڑی حملے کے حوالے سے کھل کر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر پر انہیں لوگوں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا جائے گا جو ہندوستانی ہیں اور آئین میں یقین رکھتے ہیں۔ مسٹر شاہ نے یہ بھی کہا کہ اگر کوئی یہ خواب دیکھتا ہے کہ کشمیر کو ہندوستان سے الگ کردے گا تو وہ خوابوں کی دنیا میں رہتا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Nobody can take away jammu and kashmir from india says amit shah in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply