بابری مسجد ڈھانے سے کوئی نہیں روک پایا تو رام مندر بنانے سے کون روک سکے گا:یوگی ادتیہ ناتھ

بستی (اتر پردیش): اپنے متنازعہ بیانات سے ہمیشہ موضوع بحث رہنے والے بی جے پی لیڈر یوگی آدتیہ ناتھ نے جنہیں آئندہ اتر پردیش اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کا وزیر اعلیٰ امیدوار کے طور پر پیش کیا جانا متوقع ہے ایک بار پھر اشتعال انگیز بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ جب 1992میںاجودھیا میں بابری مسجد نام کے متناعہ ڈھانچہ کوگرانے سے کوئی ہمیں نہیں روک سکا تو بھلا رام مندر تعمیر کرنے سے کون رو ک سکے گا۔
اتوار کو رام کتھا کی تقریب میں شرکت کے لیے یہاں آنے والے یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا”بھگوان رام کے مندر کو بننے سے کوئی نہیں روک سکتا ہے۔ جب بابری مسجد ڈھانے سے کوئی نہیں روک پایا تو رام مندر بنانے سے کون روکے گا۔
6دسمبر 1992کو ہزاروں کار سیوک مسجد ڈھانے کے بعد اس کا ایک ایک ٹکڑا اپنے ساتھ لے کر چلے گئے اور اپنے حساب سے اس کا استعمال کیا“۔آدتیہ ناتھ نے کیرانہ کے معاملے پر دکھ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ہندو کب تک نقل مکانی کرتا رہے گااور وہ جائے گا کہاں؟
جب پاکستان، بنگلہ دیش اور افغانستان سے ہندوو¿ں کو بھگایا گیا تو اس وقت کسی نے عدم رواداری اور عدم تحمل کی بات نہیں کی۔تب کسی نے کوئی ایوارڈ نہیں لوٹایا۔اس موقع پر انہوں نے مدر ٹریسا کو بھی نہیں بخشا اور کہا کہ وہ ہندوستان کو ایک عیسائی ملک بنانے کی سازش کا ایک جزو تھیں۔
وہ خدمت کی آڑ میں ہندوو¿ں کو نشانہ بنا کر انہیں عیسائیت قبول کراتی تھیں۔ شمال مشرق میں وسیع پیمانے پر تبدیلی مذہب سے اروچاچل پردیش، تری پورہ، میگھالیہ اور ناگالینڈ میں علیحدگی پسند تحریک چل پڑی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Nobody can stop us from constructing ram mandir yogi adityanath in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply