پسماندہ طبقوں کو کوئی ریزرویشن سے محروم نہیں کر سکتا: نتیش کمار

پٹنہ:ملک میں دلت ریزرویشن پر جاری ہنگاموں اور احتجاج کے درمیان بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے کہا ہے کہ سرزمین ہند پر کوئی بھی
پسماندہ طبقات و برادریوں کے لیے ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن سٹم ختم نہیں کر سکتا۔
نتیش کمار نے یہ بات بابا صاحب امبیڈکر کے127ویں یوم پیدائش پر ایک تقریب میں اپنے خطاب میں کہی۔انہوں نے مزید کہا کہ ریزرویشن سسٹم میں کسی کو بھی ترمیم کرنے کا حق یا اختیارحاصل نہیں ہے۔
انہوں نے انتباہم دیا کہ اگر کسی نے ریزرویشن سسٹم میں کسی قسم کی بھی ترمیم کرنے کی کوشش کی اسے کامیابی نہیں ملے گی۔

Title: nobody can abolish quota in country cm nitish kumar | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply