کرناٹک اسمبلی انتخابات میں جنتا دل سیکولر تمام سیٹوں پر امیدوار اتارے گی: دیو گوڑا

بنگلور: جنتا دل سیکولر کے سربراہ ایچ ڈی دیوے گوڑا نے کہا ہے کہ ان کی پارٹی نے آئندہ کرناٹک اسمبلی انتخابات میں ریاست کی تمام سیٹوں پر اپنے امیدوار کھڑے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔لیکن وہ کچھ سیٹیں بائیں بازو کی پارٹیوں کے لیے چھوڑنے پر غور کر سکتے ہیں۔
دیوے گوڑا نے آج یہاں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس یا بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) کے ساتھ کسی طرح کو انتخابی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
ان کی پارٹی سوشل ڈیموکریٹک پارٹی اور سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا سے بھی کوئی سمجھوتہ نہیںکرے گی۔یہ معلوم کیے جانے پر کہ انتخابات کے بعد کسی پارٹی کو اکثریت نہ ملنے کی صورت میں کیا وہ کانگریس کو حمایت دے گی دیوے گوڑا نے کہا کہ 2004میں جنتا دل ایس کو 58سیٹیں ملی تھیں اس کے باوجود ہم نے کانگریس کی حمایت کر کے اپنے ہاتھ جلا لیے تھے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: No truck with congress in assembly poll says deve gowda in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply