مدھیہ پردیش کے شہراندور کی لاپتہ خاتون کانگریس لیڈر کا 17 دن بعد بھی کوئی سراغ نہیں مل سکا

اندور:مدھیہ پردیش کے اندور سے 16 اکتوبر سے لاپتہ ہوئی اندور شہر کی کانگریس سیکرٹری ٹوئنکل ڈونگرے کا پولیس کو 17 دن بعد بھی کوئی سراغ نہیں ملا ہے۔ ٹوئنکل کی تلاش میں پولیس نے بھوپال، بدناور، جھابوا سمیت آٹھ سے زیادہ جگہوں پر دبش دی ہے۔
ادھر ٹوئنکل کے اہل خانہ نے پولیس پر تحقیقات میں لاپروائی برتنے کا الزام لگایا ہے۔ معاملے کے تفتیشی افسر، پولیس سب انسپکٹر مینا بوراسی نے بتایا کہ بان گنگا میں رہنے والی ٹوئنکل(21) کے گھر والوں کی شکایت پر اس کے لاپتہ ہونے کے دو دن بعد 18 تاریخ کو گمشدگی کی رپورٹ درج کی گئی تھی۔
ٹوئنکل 16 تاریخ کی صبح گھر سے نکلی تھی، جس کے بعد وہ واپس نہیں آئی۔ پولیس کی تفتیش کے مطابق ٹوئنکل کا موبائیل اس کے لاپتہ ہونے کے تقریبا سوا گھنٹے بعد سے ہی سوئچ آف آرہا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: No trace of missing congress leader in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply