نوٹوں کی قلت دور کرنے کے لیے بینکوں کو خاطر خواہ رقم بھیجنے کے کام میں تیزی لائی جارہی ہے: درگا شنکر مشرا

کانپور:مرکزی حکومت نے کہا ہے کہ نوٹوں کی قلت دور کرنے کے لئے بنکوں کے پاس خاطر خواہ رقم بھیجنے کے عمل میں تیزی لائی جارہی ہے جس کی وجہ سے صارفین کو بنکوں سے روپے نکالنے میں ہونے والی پریشانی جلد ہی دور ہوجائے گی۔
مرکزی حکومت کے محکمہ خزانہ کے ایڈیشنل سکریٹری درگا شنکر مشرا نے یہاں ڈویژنل کمشنر کے دفتر میں منعقدہ میٹنگ کے بعد صحافیوں سے کہا کہ 500 اور 1000 روپے کے نوٹ بندی کے بعد غیر معمولی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ ریاستی اور مرکزی حکومت کے درمیان تذبذب کی صورتحال اور تال میل کی کمی کو روکنے کے لئے اعلیٰ سطحی افسروں کے ساتھ میٹنگ کرکے یہ ہدایت دی گئی ہے۔
مسٹر مشرا نے شہر کے تمام بنکوں کے افسروں کے ساتھ بھی بات چیت کرکے اس مسئلے پر تبادلہ خیال کیا ہے مرکزی ایڈیشنل سکریٹری نے درپیش مشکلات کو دور کرنے کے طریقے بھی بتائے۔
اس میٹنگ میں تاجروں ، شادی والے گھروں اور کسانوں کے لئے حکومت کی طرف سے دی جانے والی سہولتوں کے بارے میں بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: No shortage of new currency notes in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply