جج کے باغ میں گھس کر پتے کھانے کے الزام میں گرفتار بکری ضمانت پر رہا

کورئیا ،(چھتیس گڑھ) :چھتیس گڑھ میں ایک سینیئر بیوروکریٹ کی باغ میں دن دھاڑے ڈکیتی ڈالنے کے الزام میں گرفتار کیے جانے والی بکری کو منگل کے روز ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔پولس نے اس کے اور اس کے مالک کے خلاف جن دفعات کے تحت الزامات عائد کیے ہیںان کے تحت دو تا سات سال قید کی سزا ہو سکتی ہے۔بکری کو ، جس کا نام معلوم نہیں ہو سکا ہے ،اور اس کے مالک عبد الحسن کو ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ہیمنت رترے کے مالی کی شکایت پر چھتیس گڑھ کے دارلخلافہ رائے پور سے 350کلو میٹر کے فاصلہ پر واقعکورئیا میں پولس نے گرفتار کیا۔پولس اسسٹنٹ سب انسپکٹر آر پی سری واستو نے بتایا کہ یہ بکری عادی چور ہے۔ اور کئی بار جج کا آہنی دروازہ پھلانگ کر جج کے پائیں باغ میں گھستی رہی ہے۔پولس نے بتایا کہ جج کے مالی نے کئی بار بکری کے مالک سے اس کی شکایت کی تھی ۔لیکن مالک نے جب کئی توجہ نہ دی تو منگل کو س نے شکایت درج کرائی اور ہم نے بکری اور اس کے مالک کو گرفتار کر لیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: No seriously a goat arrested then gets bail in chhattisgarh 2 in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply