لالو یادونتیش کمار کو اگلے وزیر اعظم کے طور پر پیش کرنے کے حق میں

پٹنہ: گذشتہ سال باہر اسمبلی انتخابات کے موقع پر جنتا دل یونائیٹڈ(جے ڈی یو) کے ساتھ اتحاد کرنے والے راشٹریہ جنتا دل(آر جے ڈی) کے سربراہ لالو پرساد یادو نے منگل کے روز بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کو 2019کے پارلیمانی انتخابات میں ویزر اعظم کے طور پر پیش کرنے کی وکالت کی۔یہ معلوم کیے جانے پر کہ کیا آر جے ڈی جے ڈی یو لیڈرنیش کمار کی وزارت عظمیٰ کے امیدوار کے طور پر حمایت کرے گا لولو یادو نے کہا ”ہاں بلکہ کریں گے۔
یہ ہمارا قطعی فیصلہ ہے اور اس میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی“۔ جب سے کل کے دشمن آج دوست بن جانے والے لالو یادو اور نتیش کمار 2015میں عظیم اتحاد تشکیل دے کر بہار اسمبلی انتخابات میں زبردست کامیابی حاصل کی ہے اسی کے بعد سے ہی وزیر اعظم نریندر مودی کو زبردست ہدف تنقید بنائے ہوئے ہیں۔ اس سے قبل میڈیا میں ایسی خبریں گرم تھیں کہ نتیش کمار کی قیادت میں علاقائی پارٹیوں پر مشتمل ایک تھرڈ فرنٹ تشکیل دیا جائے گا ۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: No second thought on nitish kumar as pm candidate in 2019 lok sabha polls lalu yadav in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply