جمہوریت میں تشدد کی کوئی جگہ نہیں،کیرالہ حکومت بی جے پی کارکنوں کی ہلاکتیں روکے:یوگی

کنور:(یو این آئی)اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کیرالہ ،تری پورہ اور مغربی بنگال میں بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی)اور راشٹریہ سوئم سیوک سنگھ(آر ایس ایس)کے کارکنوں کی ہلاکتوں پر ان ریاستوں کی سرکاروں پر حملہ کرتے ہوئے آج کہا کہ جمہوریت میں تشدد کی کوئی جگہ نہیں ہے۔ بی جے پی صدر امت شاہ نے کارکنوں کی ہلاکتوں کے خلاف کل سے شروع ہوئی پندرہ روزہ ’جن رکشا یاترا‘میں یوگی آدتیہ ناتھ بھی شامل ہوئے۔ وہ سخت سیکورٹی کے درمیان پارٹی کارکنوں کے ساتھ یاترا میں شامل ہوئے۔
میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ جمہوریت میں تشدد کی کوئی جگہ نہیں ہے۔لیکن یہاں مسلسل سیاسی قتل ہورہے ہیں۔انہوں نے ’جن رکشا یاترا‘ کو کیرالہ کی کمیونسٹ سرکار کیلئے ’آئینہ‘ بتاتے ہوئے کہا کہ تینوں ریاستوں کی سرکاروں کو سیاسی قتل کے واقعات کو روکنے کیلئے قدم اٹھانے چاہتیں۔کٹر ہندوتو شبیہ رکھنے والے مسٹریوگی بی جے پی سرکار والی ریاستوں کےتنہا وزیر اعلیٰ ہیں جنہیں اس یاترا کیلئے مدعو کیا گیاہے۔وہ کنور سے کیچیری کی 10کلومیٹر کی یاترامیں شامل ہوئے ہیں۔یاترا 17اکتوبر تک چلے گی۔
اس دوران یاترا میں کئی مرکزی وزیر بھی شامل ہوں گے۔ اترپردیش کے وزیر اعلیٰ نے کہا ”میں بھارتیہ جنتا پارٹی کا کارکن ہوں ،اگر سیاسی قتل کے واقعات سیاسی تحفظ میں ہوتے رہیں گے تو لوگوں کو بیدار کریں گے“۔ مسٹر شاہ نے کل یاترا کی شروعات کرتے ہوئے کیرالہ کے وزیر اعلیٰ پی وجین پر حملہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ریاست میں بی جے پی اور آر ایس ایس کے 120کارکنوں کا قتل ہوچکا ہے۔ان میں84قتل تو صرف کنور میں ہوئے ہیں،جو وزیر اعلیٰ کا آبائی شہر ہے۔یہ یاترا 154کلو میٹر کا سفر طے کر کے کیرالہ کے 11اضلاع سے گذرے گی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: No room for violence in democracystop killing of bjp workersyogi in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply