تاج محل میں داخلے کے لیے بھگوا اسکارف کی کوئی شرط نہیں :حکومت

نئی دہلی: اخبارات اور بصری میڈیا کے ذریعے یہ خبر شائع اور نشر ہو رہی ہے کہ 19اپریل 2017 کو تاج محل دیکھنے آئی خواتین سیاحوں کو رام نام لکھے بھگوا دوپٹے اتروا کر ہی اندر جانے دیا گیا تھا۔اس سلسلے میں سی آئی ایس ایف کے سیکورٹی اہلکاروں اورآثار قدیمہ کے سپرنٹنڈنٹ ، ہندوستان کے آثار قدیمہ، آگرہ سے رپورٹ حاصل کئے گئے ہیں۔ حاصل شدہ اطلاعات کے مطابق مندرجہ بالا کارروائی سی آئی ایس ایف کے کسی سیکورٹی اہلکار یا ہندوستانی آر کیالوجیکل سروے کے کسی اہلکار کی طرف سے نہیں کی گئی ہے۔ دستور العمل میں ایسے قوانین کی گنجائش نہیں ہے اور نہ ہی اس سلسلے میں کوئی ہندوستانی آرکیالوجیکل سروے کی جانب سے کوئی سرکلر تقسیم کیا گیا ہے۔تاج محل یونٹ کے سی آئی ایس ایف کمانڈنٹ نے بتایا ہے کہ سیکورٹی کے نقطہ نظر سے سگریٹ، لائٹر، چیونگم، چاکلیٹ وغیرہ کلاک روم میں جمع کرائے گئے تھے لیکن کوئی اسکارف نہیں اتروا گیا تھا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: No role in saffron scarf issue at taj says government in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply