استنبول ہوائی اڈہ پر خود کش حملوں میں کوئی ہندوستانی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا: وزارت خارجہ

نئی دہلی: وزارت خارجہ نے کہاہے کہ ترکی کے استنبول شہر کے اتا ترک ہوائی اڈے پر کل دیر رات گئے ہونے والے دہشت گردانہ حملے میں کسی ہندوستانی شہری کے ہلاک یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔
سرکاری ذرائع نے یہاں بتایا کہ استنبول میں تین خود کش بم دھماکے ہوئے جس میں کل 36 لوگوں کی موت ہو گئی اور 145 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ سفارت خانہ اور قونصل خانہ نے ہندوستانیوں کی مدد کے لئے ہیلپ لائن نمبر جاری کیا ہے ۔
استنبول میں واقع ہندوستانی قونصل خانہ ترکی کے حکام اور وزارت صحت سے متواتر رابطہ میں ہے۔ ذرائع کے مطابق ”ہوائی اڈے پر پروازوں کو سلسلہ شروع ہو گیا ہے، لیکن اڑانوں میں تاخیر ہونے کا اندیشہ ہے ،ترکی سے دہلی اور ممبئی کے لئے پروازیں کل رات وقت پر روانہ ہوئی۔
تمام اڑانیں استنبول سے شام آٹھ بجے روانہ ہوئیں“۔البتہ حیدر آباد کے شمس آباد ہوائی اڈے سے استنبول جانے والی پرواز منسوخ کر د ی گئی۔(یو این آئی)

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: No report of indian casualty in istanbuls airport attack in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply