اسپین دہشت گردانہ حملہ میں کوئی ہندوستانی نہیں مارا گیا: سشما سوراج

نئی دہلی:وزیر خارجہ سشما سوراج نے کہا کہ بارسلونا میں ہوئے دہشت گردانہ حملے میں کسی بھی ہندستانی کے مرنے کی کوئی خبر نہیں ہے۔ محترمہ سوارج نے کہا کہ وہ اسپن میں ہندستانی سفارت خانے کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔ انہوں نے ہندستانی سفارت خانے کی جانب سے فراہم کردہ بارسلونا کے ایمرجنسی نمبر (608769335۔34 +)کو ٹویٹ کیا ہے۔
واضح رہے کہ بارسلونا میں کل ہونے والے حملے میں، 13 افراد ہلاک اور سو سے زائد افراد زخمی ہو گئے، جن میں سے کچھ کی حالت تشویشناک ہے۔ واضح رہے کہ اس دہشت گردانہ حملہ میں ایک دہشت گردوں نے ایک گاڑی بھیڑ پر چڑھا دی تھی جس میں کم از کم13افراد ہلاک اور50سے زائد زخمی ہوگئے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: No report of indian casualty in barcelona terror attack sushma swaraj in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply