سپریم کورٹ نے آسا رام باپو کی ضمانت عرضی پھر خارج کر دی

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے نابالغ لڑکی سے عصمت دری کے الزام میں جیل میں بند آسارام کو عبوری ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دینے سے آج ایک بار پھر انکار کردیا۔ جسٹس اے کے سکری اور جسٹس این وی رمنا کی بنچ نے آسارام کی عبوری ضمانت کی عرضی مسترد کردی۔
آسارام کے وکیل نے اپنے موکل کی صحت خراب ہونے کا حوالہ دے کر ایک ماہ کی عبوری ضمانت کی عرضی دائر کی تھی لیکن عدالت عظمی نے اسے منظور کرنے سے انکار کردیا۔ عدالت نے آسام رام کی معمول کی ضمانت کی عرضی پر گجرات حکومت سے جواب طلب کیا ہے۔
معاملے کی اگلی سماعت 21نومبر کو ہوگی۔ خیال رہے کہ اس سے پہلے بھی آسا رام اپنی خرابی صحت کا حوالہ دے کر کئی مرتبہ ضمانت منظور کرنے کی اپیل کرچکے ہیں جسے عدالت مسترد کرتی رہی ہے۔
آسارام اور ان کے بیٹے نارائن سائیں پر دو بہنوں کے ساتھ عصمت دری کرنے کاالزام ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: No relief for asaram bapu as sc again rejects bail plea in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
Tags:

Leave a Reply