دسویں کلاس کا ریاضی کا پرچہ دہلی ہریانہ سمیت کہیں بھی دوبارہ نہیں ہوگا:سی بی ایس ای

نئی دہلی: سینٹرل بورڈ آف سکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) نے اعلان کیا ہے کہ امتحان سے پہلے ہی افشا ہوجانے والے 10ویں جماعت کے ریاضی کے سوالنامہ کا دوبارہ امتحان نہیں کرایا جائے گا۔
اعلان میں مزیدکہاگیاکہ یہ قدم طلبا کے مفاد کو ذہن میں رکھتے ہوئے اٹھایا گیا ہے۔
مرکزی ایجوکیشن سکریٹری انل سوروپ نے ٹوئیٹ کیا کہ دسویں کلاس کے ریاضی کے سوالنامے کے مبینہ طور پر افشا ہونے کا کوئی اثر نہیں پڑا تو سی بی ایس ای نے طلبا کے مفادکو مدنظر رکھتے ہوے دہلی این سی آر اور ہریانہ تک میں دوبارہ امتحان نہ لینے کا فیصلہ کیا۔
لیکن 12ویں کلاس کا لیک ہونے والا معاشیات کا پرچہ حسب اعلان25 اپریل کو دوبارہ ہوگا۔

Title: no re test for class 10 maths paper cbse | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply