دنیا کی کوئی طاقت کشمیر کو ہندوستان سے جدا نہیں کر سکتی: راجناتھ

نئی دہلی:حکومت نے آج کہاکہ وادی کشمیر کی موجودہ صورتحال پر وہ وہاں تمام فریقوں سے بات چیت کیلئے تیار ہے لیکن اب پاکستان سے کشمیر پر نہیں بلکہ اس کے قبضے والے کشمیر پر ہی بات ہوگی۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ دنیا کی کوئی طاقت کشمیر کو ہندوستان سے جدا نہیں کر سکتی۔ وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے وادی کشمیر کی موجودہ صورتحال پر راجیہ سبھا میں آج تقریباً 8 گھنٹے تک چلی بحث کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ وادی کی صورتحال پر غور کرنے کیلئے 12 اگست کو وزیر اعظم نریندر مودی کی موجودگی میں یہاں کل جماعتی میٹنگ کا انعقاد کیا جائے گا۔
انہوں نے وادی میں کل جماعتی وفد بھیجنے کے اپوزیشن کے مطالبے کے سلسلے میں کہاکہ اس پر جموں و کشمیر کی وزیر اعلی محبوبہ مفتی سے بات چیت کی جائے گی اور پہلے ’زمینی سطح پرتیاری‘ کی جائے گی۔ ایوان نے ایک تجویز منظور کرکے ریاست کے تمام لوگوں سے صورتحال کو معمول پر لانے اور خوشگوار بنانے میں تعاون کی اپیل کی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: No power on earth can separate kashmir from india rajnath singh in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply