تلنگانہ بجٹ اجلاس میں مسلم ریزرویشن بل پیش کئے جانے کا کوئی امکان نہیں

حیدرآباد : اس امر کی کوئی توقع نہیں ہے کہ تلنگانہ کے بجٹ اجلاس میں بھی مسلمانوں کو 12فیصد ریزرویشن کا بل پیش کیا جائے گا۔ کیونکہ حکومت کی طرف سے اس ضمن میں کوئی سرگرمی دیکھنے میں نہیں آرہی ہے۔
اس بجٹ سیشن کو حکومت پہلے ہی 15تا 16دن چلانے کا منصوبہ رکھتی ہے۔ ایسے میں بجٹ کی منظوری کے لئے کم سے کم 16دن کی کاروائی ضروری ہے۔ حکومت 25یا 26مارچ کو تصرفاتی بل منظور کرانے کا منصوبہ رکھتی ہے۔ دوسری طرف مسلمانوں کو ریزرویشن کے لئے عوامی نمائندگیوں کی وصولی کے لئے تشکیل دیئے گئے بی سی کمیشن نے یہ واضح کردیاہے کہ ابھی تک حکومت کو کوئی رپورٹ حوالے نہیں کی گئی ہے۔
اضلاع کے دورے کے بعد ہی رپورٹ حکومت کو پیش کی جائے گی جب کہ سرمائی سیشن میں زوروشور سے ریزرویشن بل پیش کرنے کے لئے حکومت سرگرم تھی۔ لیکن اچانک ہی اس کے موقف میں تبدیلی آئی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: No possibility to bring bill for 12 quota for muslims in telangana in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply