بایاں محاذ یو پی اسمبلی انتخابات کے لیے کسی اتحاد میں شامل نہیں ہوگا:یچوری

نئی دہلی:اترپردیش اسمبلی انتخابات سے پہلے سماج وادی پارٹی (ایس پی) اور کانگریس کے درمیان اتحاد سے اچھے نتائج کی امید وں خارج کرتے ہوئے مارکسی کمیونسٹ پارٹی (سی پی آئی ایم) کے جنرل سکریٹری سیتارام یچوری نے کہا کہ بایاں محاذ اسمبلی انتخابات میں کسی اتحاد کا حصہ نہیں بنے گا اور اپنے دم پر ریاست میں تقریباً 200 سیٹوں پر قسمت آزمائے گا۔
مسٹر یچوری نے کہا ’انتخابات سے قبل عظیم اتحادکے سلسلے میں سیاسی جماعتیں شش و پنج میںہیں کیونکہ اس حوالے سے کوئی ایجنڈا سامنے نہیں آیا ہے۔ داخلی اختلاف سے متاثر کچھ پارٹیاں عظیم اتحاد کیلئے دباؤ ڈال رہی ہیں۔ اس کے پیچھے ان کی منشا محض جیت حاصل کرنا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: No poll tie ups in up left in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply