کسی ہندوستانی کے دل میں ملک کے دشمن جناح کے لیے رتی بھر بھی گنجائش نہیں :نائب وزیر اعلیٰ یوپی کے پی موریہ

لکھنو: اترپردیش کے نائب وزیر اعلیٰ کیشو پرساد موریہ نے کہا ہے کہ کسی ہندوستانی کے دل میںملک کے دشمن محمد علی جناح کے لیے رتی بھر بھی گنجائش نہیں ہے۔جمعہ کو ایک پریس کانفرنس میں موریہ نے زور دے کر یہ بات کہی کہ ملک کے کسی دشمن کے لیے ہمارے دلوں میں کوئی جگہ کبھی رہی ہے اور نہ ہی رہے گی۔ مسٹر موریہ بی جے پی لیڈر سوامی پرساد موریہ کے اس بیان پر ردعمل ظاہرکررہے تھے جس میں انہوں نے جناح کو” مہا پرش“(عظیم انسان)قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ تقسیم ہند سے پہلے انہوں نے ہندوستان کی بہتری کے لیے بہت کام کیا ہے۔سوامی پرساد موریہ نے کہا تھا کہ کسی کو بھی ایک ایسی عظیم شخصیت پر انگشت نمائی نہیں کرنا چاہیے جس نے ملک کی بہتری کے لیے دن رات محنت کی ہو۔ ایسا کرنا نہایت قبیح فعل ہوگا۔ جناح نے ملک کی تقسیم سے پہلے ہندوستان کی ترقی میں قابل ذکر کردار ادا کیا ہے۔سوامی پرساد موریہ نے جناح کی مدح سرائی اس وقت کی تھی علی گرھ مسلم یونیورسٹی میں جناح کی تصویر پر ایک اور بی جے پی لیڈر و ممبر پارلیمنٹ ستیش گوتم کے ہنگامے کے حوالے سے سوال کیا گیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: No place in anyones heart for nations enemy jinnah up deputy cm in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply