وارانسی میں بنا ہیلمٹ والے بائیک و اسکوٹر سواروں کو پیٹرول نہیں ملے گا

وارانسی:اترپردیش کے وارانسی میں بھی آئندہ 28 مئی سے بغیر ہیلمیٹ والے دو پہیہ گاڑی ڈرائیوروں کو پٹرول نہیں ملے گا۔ ضلع کے نئے ٹریفک پولیس سپرنٹنڈنٹ سریش چندر راوت نے آج یہاں بتایا کہ سڑک حادثات کو روکنے کے لئے احتیاطا یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس پر سختی سے عمل کرنے کے سلسلے میں تمام پٹرول پمپ ڈیلروں کو مطلع کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ٹریفک پولیس کی جانب سے “نو ہیلمٹ، نو پٹرول” مہم کو کامیاب بنانے کے لئے وسیع پیمانہ پر بیداری مہم چلائی جا رہی ہے۔
اخبارات کے علاوہ سوشل میڈیا کے ذریعہ بھی لوگوں کو بیدار کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ واٹس ایپ، فیس بک اور ٹوئٹر کے ذریعے لوگوں کو ہیلمٹ کی فوائد کے بارے میں معلومات دی جا رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ “ہیلمیٹ پہننا ہے ضروری، نہ شوق نہ مجبوری” کے نعرے کے ساتھ ٹریفک پولیس لوگوں کے درمیان جارہی ہے۔ مسٹر راوت نے ٹووہیلر گاڑی کے ڈرائیوروں سے ہیلمیٹ پہن کر پٹرول لینے اور گاڑی چلاتے وقت ہیلمٹ پہنے رہنے کا مشورہ دیتے ہوئے اس مہم کو کامیاب بنانے کی اپیل کی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے لکھنؤ میں بھی یہی نظام نافذ کیا گیا تھا۔

Title: no petrol for bikers without helmet in varanasi from 28 may | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply