درگاہ اعلیٰ حضرت کے عرس رضوی میں پاکستانی علما کو مدعو نہیںکیا گیا

بریلی: ہند۔ پاک سرحد پر حالیہ کشیدگی کے پیش نظر درگاہ اعلی حضرت نے 24 نومبر سے منعقد ہونے والے سالانہ عرس رضوی میں پڑوسی ملک کے کسی عالم دین کو مدعو نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اترپردیش کے شہر بریلی میں محلہ سوداگران کی پرپنچ گلیوں میں واقع اس درگاہ کے عرس میں شامل ہونے کے لئے پاکستان سے چھ عالم دین کی درخواست ملی ہے لیکن، درگاہ نے ان میں سے کسی کو بھی اسپانسر کرنے کا خط جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
درگاہ اعلی حضرت کے ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ اس سال ہم نے پاکستان کے کسی عالم دین کو مدعو نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ عرس رضوی میں پہلے ہر سال ہزاروں پاکستانی شہری شامل ہوا کرتے تھے لیکن دونوں ملکوں کے تعلقات میں تلخی آنے پر سرحد پار سے آنے والے زائرین کی تعداد کم ہوتی گئی۔
ذرائع نے کہا کہ جب کبھی دہشت گردانہ حملہ ہوتا ہے ہندستانی مسلمانوں کو تکلیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور ان کو شبہ کی نظر سے دیکھا جاتا ہے۔ہند۔ پاک تعلقات میں تلخی آنے پر سرحد پار رہنے والے دونوں ملکوں کے عام آدمی کو مسائل کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ دہشت گردی کی مذمت اور امن اور بھائی چارے کے پیغام کوپھیلانا ضروری ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: No pakistani clerics to be invited in this year urs e rizvi in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply