بنگال میں عوام کے مفادات کے خلاف کام کرنے والوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا: ممتا

مغربی مدناپور: مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے آج کہا ہے کہ ان کی حکومت ریاست میں کسی بھی شخص کو عوام کے مفادات کے خلاف کارروائی کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔
قبائلی اکثریتی والے ضلع میں سرکاری اسکیموں اور پروگراموں کے افتتاحی تقریب میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ میں صرف عوام کیلئے اچھے کام کرنے والوں کی حمایت کرتی ہوں اور جو لوگ عوام کے مفادات کے خلاف کام کرتے ہیں میں ان کی مخالفت کرتی رہوں گی۔
ممتا بنرجی نے کہا کہ میں صرف انتخابات کے موسم میں ہی سیاست کرتی ہوں اور باقی دنوں میں عوام کیلئے کام کرتی ہوں۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ عوام کے فلاحی اسکیموں کو نقصان پہنچانے والوں کی میری پارٹی میں کوئی جگہ نہیں ہے۔
میں نے ترنمول کانگریس کو عوام کی بھلائی کیلئے بنایا تھا اور میری زندگی عوام کیلئے وقف ہے۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ سی پی ایم کے دور اقتدار میں ریاست کی حالت دگر گوں ہوگئی تھی مگر گزشتہ پانچ سالوں میں ریاست ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔میر اصرف ایک ہی مقصد ہے بنگال کو ماڈل ریاست بنانا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: No one will be allowed to do anything against public interests says mamta in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply