ہندوستان میں داعش کے حوالے سے کسی تشویش میں مبتلا ہونے کی ضرورت نہیں : وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ

نئی دہلی: حکومت نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ہندوستانیوں کوہے کہ بین الاقوامی دہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ فی العراق و الشام ( داعش) کے پیر پھیلانے کے حوالے سے کسی قسم کی تشویش میں مبتلا ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے کیونکہ ہندوستان میں اس دہشت پسند تنظیم کا کوئی وجود نہیں ہے تاہم سوشل میڈیا کے توسط سے کچھ نوجوانوں کے داعش سے متاثر ہونے کے معاملے سامنے آئے ہیں جن کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔
وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے لوک سبھا میں ایک ضمنی سوال کے جواب میں بتایا کہ اس قسم کی کوئی معلومات یا کوئی ثبوت نہیں ملا ہے کہ داعش نے ملک میں اپنی بنیاد بنا ئیہے۔
اگرچہ مرکزی اور ریاستی سیکورٹی ایجنسیوں کی نظر میں تقریباً80نوجوان ایسے ہیں جو سوشل میڈیاکے ذریعہ داعش کے نظریات سے متاثر ہوئے ہیں۔ جن میں 22 کیرالہ کے رہائشی ہیں۔ ان میں سے 16 کے خلاف تحقیقات چل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ نوجوان در اصل بنیاد پرستی سے متاثر ہیں اور حکومت ایسے پروگرام چلا رہی ہے جس سے نوجوانوں میں بنیاد پرستی کے اثرات کو کم کیا جاسکے۔ اس کے لئے کچھ مذہبی گروپوں نے بھی داعش کے اثرات میں نہیں آنے کی اپیل کی ہے۔
ہندوستانی سماج کا ڈھانچہ اور خاندانی فریم ورک بھی داعش کے اثرات کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔ مسٹر راجناتھ سنگھ نے کہا کہ داعش کے خطرے کا اندازہ لگانے اور اس سے نمٹنے کے لئے ایک قومی حکمت عملی تیار کرنے کے مقصد سے مرکزی اور ریاستی ایجنسیوں کی میٹنگ منعقد کی جا رہی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: No need to worry about islamic state in india rajnath singh in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply