ممتا بنرجی نے پانچ سو کے پرانے نوٹ پر پابندی ختم کرنے کی تجویز پیش کی

کلکتہ:مغربی بنگال کی وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے آج پانچ سو اور ہزار روپے کے نوٹ پر پابندی کے فیصلے پر کہا کہ مودی نے اپنے اس اقدامات کے ذریعہ ملک کے عوام کو پریشان کردیا ہے۔اس لیے فوری طور پر عوام کو راحت پہنچانے کیلئے اس فیصلے کو واپس لینا چاہیے۔ انہوں نے ایک ٹوئیٹ میں یہ بھی کہا کہ حکومت مزید فالتو بیانات جاری نہ کرے۔
ممتا بنرجی نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم اس مسئلے کا حل چاہتے ہیں۔میرے پاس کچھ تجاویزہیں جس پر عمل کرکے لوگوں کی پریشانی کم کی جاسکتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کو 500کے نوٹ کے استعمال کی اجازت دے دینی چاہیے اور100.50اور10نوٹ زیادہ سے زیادہ فراہم کیے جائیں۔ ہزار روپے کے نوٹ پر حسب اعلان پابندی عاید کیا جائے یا پھر حکومت اپنے صوابدید پر فیصلہ کرے۔
خیال رہے کہ ممتا بنرجی اور اروندکیجریوال نے مودی حکومت کو تین دن میں حالات معمول پر لانے کی مہلت دی ہے اوراگر حالات معمول پر نہیں آئے تو اس کے بعد تحریک چلانے کی دھمکی دی گئی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: No need for any more faltu announcements in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply