مہاتما گاندھی کے قتل میں کوئی پر اسرار شخص ملوث نہیں تھا: مددگار عدالت کی رپورٹ

نئی دہلی: مہاتما گاندھی قتل کیس کے حوالے سے تمام دستاویزات کو جانچنے کے لیے سپریم کورٹ سے مقرر کیے جانے والے سینیئر وکیل امریندر شاران نے عدالت عظمیٰ کو مطلع کیاکہ ایسا کوئی ثبوت نہیں مل سکا ہے جس سے یہ ثابت ہو سکے کہ مہاتما گاندھی کے قتل میں ایک پراسرار شخص بھی ملوث تھا جس نے چوتھی گولی چلائی تھی جس سے مہاتما گاندھی ہلاک ہو ئے تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ انہیں کوئی ایسا ثبوت نہیں مل سکا جس سے ثابت ہوتا ہو کہ مہاتما گاندھی کو ناتھو رام گوڈسے کے علاوہ کسی اور نے ہلاک کیا ہے۔
شاران نے ویر ساورکر کے چیلے اور ابھینو بھارت کے بانی پنکج فڈنیس کی اس تھیوری کو بھی خارج کر دیا کہ کہ مہاتما گاندھی کو چار گولیاں ماری گئی تھیں اور یہ چوتھی گولی ہی تھی جس نے مہاتما گاندھی کی جان لی تھی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: No mysterious person behind killing of mahatma gandhi amicus to sc in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply