آئندہ لوک سبھا انتخابات میں کو ئی مودی کے آگے نہیں ٹک سکتا: نتیش کمار

پٹنہ: وزیر اعظم نریندر مودی کی مدح سرائی کرتے ہوئے بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے کہا ہے کہ ملک میں کوئی ایسی شخصیت نہیں ہے جو 2019کے عام انتخابات میں وزیر اعظم نریندر مودی کا مقابلہ کر سکے یا ان کے سامنے ٹک سکے۔
انہوں نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ انہیں اپنے سیکولرزمکو ثابت کرنے کے لیے کسی کی سند کی ضرورت نہیں ہے اور نہ ہی وہ کسی کے سامنے اپنے سیکولرزم کو ثابت کرنا چاہتے ہیں۔
تاہم انہون نے کہا کہ جہاں تک نائب صدر کے انتخاب کا معاملہ ہے تو اس میں وہ حزب اختلاف کے ساتھ ہیں اور اپوزیشن کے امیدوار گوپال کرشنا گاندھی کی حمایت کریں گے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: No match for pm modi in 2019 lok sabha elections nitish kumar in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply