بحیرہ جنوبی چین میں امریکہ کے ساتھ مشترکہ گشت کرنے سے ہندکا انکار

نئی دہلی: بحیرہ جنوبی چین جیسے علاقوں میں گشت کے لیے چار ملکوں کے گروپ میں شمولیت کے لیے امریکہ کے ایک اعلیٰ ایڈمرل کے مدعو کیے جانے کے تین روز بعد ہندوستان نے یہ کہتے ہوئے اسے یکسر مسترد کر دیا کہ اس نے ابھی تک اس پو کوئی غور ہی نہیں کیا۔
یو ایس پیسیفک کمانڈ ایڈمرل ہیری ہیرس کے بیان کے حوالے سے استفسار کیے جانے پر وزیر دفاع منوہر پاریکر نے کہا کہ اس پر اگر ہم نے غور کیا ہوتا تو اس پر کوئی نظریہ سامنے بھی آتا لیکن فی الحال ایسا کچھ نہیں ہے۔ہندوستان نے کبھی بھی کسی مشترکہ گشت میں حصہ نہیں لیا ۔لہٰذا مشترکہ گشت کا کوئی سوال نہی پید انہیں ہوتا۔وزیر دفاع نے کہا کہ اگر ہم کوئی فیصلہ کریں گے تو آپ لوگوں کو صاف صاف ہر بات بتا دی جائے گی۔
واضح رہے کہ 2مارچ کو ایڈمرل ہیرس نے نئی دہلی میں ایک تقریب میں تقریر کرتے ہوئے کہا تھا کہ جہاں کہیں بھی بین الاقوامی قانون اجازت دے گا ہندوستان، جاپان، آسٹریلیا، امریکہ اور کئی دیگر ہم خیال ممالک مشترکہ گشت کر سکتے ہیں۔پاریکر کی رائے ہندوستان کی اس پالیسی کے عین مطابق ہے جو ا س نے ایسے کسی بھی گروہ سے جن کا ساتھ دینے سے چین ناراض ہو سکتا ہے، دور رہنے کے لیے وضع کی ہوئی ہے ۔واضح رہے کہ چین کا دیگر چھ ملکوں سے علاقائی تنازعہ چل رہا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: No joint patrols with us to counter china india in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply