اب100اور50روپے کے نوٹوں کو غیر مروج قرار دینے کی افواہیں بے بنیاد:حکومت

نئی دہلی:حکومت نے اتوار کے روز واضح طور پر یہ کہا ہے کہ 100 اور 50 روپے کے نوٹ سمیت کسی بھی نوٹ کی بازار میں گردش بند کر دینے کا اس کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
”مزید سکہ ہائے رائج الوقت کو غیر مروج قرارد دینے کی افواہیں اور ان کی حقیقت“ کے عنوان سے ایک دستاویز جاری کر کے حکومت نے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اس بات میں کوئی حقیقت نہیں ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی ایک بار پھر قوم سے خطاب کرکے اس بار 100 اور 50 اور اس سے کم قیمت والے روپے کے نوٹ بند کرنے کا اعلان کریں گے۔
حکومت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اب کسی بھی نوٹ کو بند کرنے کا اس کا کوئی ارادہ نہیں ہے اور یہ بے بنیاد بات ہے۔ ان خبروں کی بھی تردید کی گئی ہے کہ 500 اور 1000 روپے کے نوٹ چلن سے باہر کرنے کے فیصلے کی اطلاع کچھ مخصوص کارپوریٹ گھرانوں کو پہلے ہی لیک کر دی گئی تھی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: No intention to scrap rs 10050 notes govt in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply