فرانس دہشت گردانہ حملہ کے ہلاک شدگان میں کوئی ہندوستانی شامل نہیں

نئی دہلی:وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ فرانس کے شہر نائس میں ہوئے دہشت گردانہ حملے میں کسی بھی ہندوستانی کے ہلاک ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوروپ نے جمعہ کے روز یہاں کہا کہ پیرس میں موجود ہندوستانی سفیر متعین فرانس ہندوستانی لوگوں کے رابطہ میں ہیں اور اس حملے سے کسی بھی ہندوستانی کو نقصان پہنچنے کی اطلاع نہیں ہے۔
پیرس میں ہندوستانی سفارتخانہ نے کسی بھی طرح کی مدد کے لئے اپنا ہیلپ لائن نمبر 40507070۔1۔33اور نائس میں 33-8-20-26-06-06 جاری کیا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: No indians hurt in nice truck attack in france government in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply