فی الحال ہندوستانی فوجیوں کو افغانستان میں تعینات نہیں کیا جائے گا : وزیر دفاع نرملا سیتا رمن

نئی دہلی: (یو این آئی) ہندستان نے آج واضح کیا کہ وہ دہشت گردی سے نبردآزما افغانستان میں استحکام اور امن برقرار رکھنے کی کوششوں اور ترقیاتی پروجیکٹوں میں تعاون کیلئے پرعزم ہے لیکن ابھی ہندستانی فوجیوں کو وہاں تعینات نہیں کیا جائے گا۔ ہندستان کے دورہ پر آئے امریکہ کے وزیر دفاع جیمز میٹس کے ساتھ یہاں دوطرفہ مذاکرات کے بعد مشترکہ اعلامیہ جاری کرنے کے موقع پر وزیر دفاع نرملا سیتا رمن نے ایک امریکی اخبار کے سوال کے جواب میں کہا کہ ہندستان افغانستان میں استحکام برقرار رکھنے، ترقیاتی پروجیکٹوں میں تعاون کرنے اور طبی میدان میں امداد کیلئے پرعزم ہے لیکن ابھی ہندستانی فوجیوں کو وہاں تعینات نہیں کیا جائے گا ۔‘
محترمہ سیتا رمن نے کہاکہ ہندستان افغانستان میں ترقی سے متعلق امور اور جمہوری نظام کو فروغ دینے کے معاملے میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا اور ضرورت پڑی تو اس میں اضافہ بھی کیا جائے گا۔ طبی میدان میں بھی ہندستان افغانستان کی ہر ممکن مدد جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہاکہ ہندستان افغانستان کے سلسلے میں ٹرمپ انتظامیہ کی نئی پالیسی کا خیرمقدم کرتا ہے۔ وزیر دفاع نے کہاکہ انہوں نے مسٹر میٹس کے ساتھ افغانستان کے سلسلے میں دونوں ممالک کی مشترکہ کوششوں کے بارے میں بھی بات چیت کی۔ اس سے قبل مسٹر میٹس نے کہاکہ امریکہ افغانستان میں جمہوریت کو فروغ دینے اور وہاں استحکام اور سیکورٹی برقرار رکھنے میں ہندستان کی ستائش کرتا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: No indian troops in afghanistan says nirmala sitharaman after talks with us defence secy james mattis in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply