مسافر کرایہ اور مال بھاڑے میں اضافہ کے بغیر ریلوے بجٹ لوک سبھا میں پیش

نئی دہلی: ریلوے کے وزیر سریش پربھو نے 2016-17کا ریلوے بجٹ آج (جمعرات) لوک سبھا میں پیش کر دیا۔اس ریلوے بجٹ میں انہوں نے جہاں ایک طرف تین نئی سوپر فاسٹ ٹرینیں چلانے شمال جنوب، مشرق۔مغرب اور مشرقی ساحلی لدائی راہداری کے قیام کا اعلان کیا ہویں انہوں نے مسافرکرایے اور مال بھاڑے میں کوئی اضافہ نہ کرنے کا بھی اعلان کیا۔انہوں نے جن تین نئی سوپر فاسٹ ٹرینوں کا اعلان کیا وہ ہمسفراور تیجاز ہیں۔ ہمسفر پوری ایرکنڈیشنڈ ٹرین ہے جس میں من پسند کھانے ملیں گے۔جبکہ تیجاز 130کلومیٹر فی گھنٹے سے چلنے والی ٹرین ہے جو ہندوستان میں مستقبل کے ٹرین سفر کا ٹریلر ہیں۔جس میں مقامی کھانے اور وائی فائی کی سہولت ہو گی۔تیسری ٹرین اودے ہے جو ڈبل دیکر ہے۔یہ بھی ایرکنڈیشنڈ ہو گی اور مصرو ف ترین راستوں پر چلے گی۔بلا ریزرویشن سفر کرنے والوں کی پریشانیاں دور کرنے کی بھی کوشش کی گئی ہے ۔اور ان کے لیے آنتی یودا ایکسپریس سروس شروع کی جائے گی۔ واٹر کولر اور موبائیل کے لیے متعدد چارجنگ پوائنٹس سے آراستہ غیر ریزردین دیالو و کوچز بھی چلائے جائیں گے۔وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ریل بجٹ ملک میں ایک کلیدی کردار ادا کرے گی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: No increase in passenger and goods tariffs in rly budget in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply