کانگریس لیڈر ششی تھرور نے بی جے پی میں شمولیت کی خبر کوبے بنیاد بتایا

ترو اننت پورم:کانگریس لیڈر اور لوک سبھا ممبر پارلیمنٹ ششی تھرور نے اگلے لوک سبھا انتخابات سے قبل ان کے بی جے پی میں شمولیت سے متعلق میڈیا رپورٹوں کی آج تردید کی۔ مسٹر تھرور نے سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ فیس بک پر لکھا کہ بہت سارے لوک مجھ سے پوچھ رہے ہیں لہذا میں پھر دہراتا ہوں کہ میری فکر اور ذمہ داریاں بی جے پی سے میل نہیں کھاتی ہیں۔ سابق مرکزی وزیر نے کہا کہ گذشتہ چالیس سال سے زیادہ مدت سے میں تکثیری ہندوستان کی بات کرتا اور لکھتا آیا ہوں جس میں تمام شہریوں اور فرقوں کو یکساں حق دیاجاتا ہے۔
اس پر میں سمجھوتہ نہیں کرسکتا۔ بی جے پی میں میرے شامل ہونے کی افواہ بار بار اڑائی جاتی ہے جو کہ پوری طرح بے بنیاد ہے۔ میں ان خبروں کی تردید کرتا ہوں۔ اس سے قبل ایک پروگرام میں مارکسی کمیونسٹ پارٹی کے ریاستی سکریٹری کوڈیا ر بالا کرشنن نے الزام لگایا تھا کہ مسٹر تھرور اور ان کے ساتھ کچھ کانگریسی لیڈران بی جے پی میں شامل ہورہے ہیں۔ مسٹر تھرور سے قبل کیرل ریاستی کانگریس کے صدر ایم ایم حسن نے بھی سی پی ایم کے الزامات کو بے بنیاد بتاتے ہوئے کہا کہ سی پی ایم کانگریس کو بدنام کرنے کے لئے ایسی افواہیں پھیلا رہی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: No im not joining the bjp says shashi tharoor in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply