حکومت تفتیشی ایجنسیوں کے کام کاج میں مداخلت نہیں کرتی:راجناتھ

نئی دہلی:مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے مالیگاو¿ں دھماکہ کیس کی این آئی اے کے ذیعہ تحقیقات میں سیاسی مداخلت کے الزامات مسترد کر دیے۔انہوں نے کہا کہ ملک کی سراغرساں ایجنسیاں مکمل خود مختاری سے کام کرتی ہیں۔
یہاں بی ایس ایف کے ایک پروگرام کے دوران وقت نکال کر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کے دوران یہ معلوم کیے جانے پر کہ پٹھان کوٹ ایر بیس حملہ کی تحقیقات کے سلسلہ میں این آئی اے کی کوئی ٹیم پاکستان کب جائے گی، راج ناتھ نے کہا کہ اس ضمن میں دونوں ملکوں کے خارجہ سکریٹریوں میں بات ہو چکی ہے۔
انہوں نے گذشتہ روز پانچ اسمبلیوں کے انتخابات کے نتیجہ کا بھی ذکر کیا اور اسے بی جے پی کی شاندار جیت سے تعبیر کیا۔انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں بی جے پی کو دو تہائی اکثریت حاصل ہے اور 14ریزستوں میں تنہا یا دیگر پارٹیوں کے ساتھ مخلوط سرکار میں ہے جس سے جغرافیائی سطح پر ہندوستان کا ایک بڑا حصہ بی جے پی کے سائے تلے ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: No govt interference in working of probe agencies rajnath in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply