گنگا میں سیلاب سے پٹنہ شہر کو کوئی خطرہ نہیں:بہار کے وزیر کا بیان

پٹنہ:بہار کے آبی وسائل کے ریاستی وزیر راجیو رنجن سنگھ عرف للن سنگھ نے کہا ہے کہ گنگا کے سیلاب سے پٹنہ شہر کو کوئی خطرہ نہیں ہے اور گنگا اور سون ندی کا پانی آہستہ آہستہ کم ہو رہا ہے۔ مسٹر سنگھ نے پٹنہ میں محکمہ کے پرنسپل سکریٹری ارون کمار کے ساتھ دیگھا گھاٹ پر گنگا ندی کے پانی کی سطح کا جائزہ لینے کے بعد نامہ نگاروں سے بات چیت میں کہا کہ گنگا اور سون ندی کے پانی کی سطح میں آہستہ آہستہ کمی ہو رہی ہے۔
پٹنہ شہر کو گنگا کے سیلاب سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔ وزیر نے کہا کہ فرککہ بیراج کے تمام گیٹ کھول دیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 3.60 لاکھ کیوسک پانی چھوڑا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مدھیہ پردیش کے وام سمندر سے پانی چھوڑا گیا ہے جو اتوار کی شام تک بہار میں داخل ہو گا لیکن پانی کی رفتار کم ہے اور اس سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔ البتہ وان سمندر سے اگر 11 لاکھ کیوسک پانی بہار میں پہنچتا ہے تو اس سے پریشانی ہو سکتی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: No flood threat to patna says bihar minister in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
Tags:

Leave a Reply