سہارا چیرمین نے6 فروری تک 600 کروڑ روپے جمع نہ کرائے تو پھر جیل بھیج دیاجائے گا:سپریم کورٹ

نئی دہلی:سپریم کورٹ نے بقایا رقم کے لئے مزید مہلت مانگے جانے کے حوالے سے سہارا سربراہ سبرت رائے کی عرضی مسترد کرتے ہوئے آج کہا کہ انہیں ہر حال میں چھ فروری تک
600 کروڑ روپے جمع کرانے ہوں گے نہیں تو انہیں دوبارہ جیل بھیج دیا جائے گا۔ جسٹس دیپک مشرا، جسٹس آر گگوئی اور جسٹس ارجن کمار سیکری کی بینچ نے سخت لہجے میں کہا کہ عدالت نے رقم جمع کرنے کے لئے سبرت رائے کو پہلے ہی کافی وقت دے دیا ہے اور اگر اب انہوں نے بقایا رقم نہیں جمع کرائی تو انہیں جیل جانا پڑے گا۔
سہارا نے سپریم کورٹ میں وقت کا مطالبہ کرنے والی اپنی درخواست میں کہا تھا کہ نوٹ بند کر دیے جانے کے باعث انہیں یہ رقم جمع کرنے میں مشکل ہوئی ہے کیونکہ اس سے ریئل اسٹیٹ کے شعبے پر برا اثر پڑا ہے اور وہ اسی وجہ سے اپنی جائیداد فروخت نہیں کرپا ئے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: No extension of time for subrata roy to pay rs 600 crore says apex court in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply