الیکشن کمیشن نے 8 مارچ تک ایگزٹ پول جاری کرنے پر روک لگا دی

لکھنؤ:الیکشن کمیشن نے اترپردیش میں اسمبلی انتخابات کے دوران ایگزٹ پول کی نشریات، اشاعت اور اس کی تشہیر پر چارفروری سے8مارچ تک روک لگا دی ہے۔ ریاست کے چیف الیکشن افسر ٹی وینکٹیش نے یہاں اس کی اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ اس سلسلے میں الیکشن کمیشن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق چار فروری کی صبح سات بجے سے آٹھ مارچ کی شام ساڑھے پانچ بجے تک ایگزٹ پول کے انعقاد اور کسی بھی طرح کے نتائج کی اشاعت و نشریات پر روک لگی رہے گی۔
چیف الیکشن افسر نے بتایا کہ اسی طرح کمیشن نے اوپینین پول یا دیگر کسی انتخابات سروے کے نتائج کو تمام طرح کے الیکٹرانک میڈیا کی طرف سے نشر کئے جانے پر بھی روک لگا دی ہے۔ الیکشن کے ہر مرحلے میں ووٹنگ ہونے کے 48 گھنٹے کے دوران کسی بھی طرح کے اوپینین پول کی نشریات پر پابندی رہے گی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: No exit polls from february 4 to march 8 says ec in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply