پٹھانکوٹ حملہ میں حکومت پاکستان کا ہاتھ ہونے کا کوئی ثبوت نہیں:این آئی اے ڈائریکٹر جنرل

نئی دہلی: قومی تحقیقاتی ادارے (این آئی اے) کے ڈائریکٹر جنرل شرد کمار نے کہا ہے کہ ایسے کوئی شواہد نہیں ہیںجن سے یہ ثابت ہوتا ہو کہ پٹھان کوٹ میں واقع ہندوستانی فضائیہ کے اڈے پر دہشت گردانہ حملہ میں حکومت پاکستان کا ہاتھ تھا۔
نیوز 18کو ایک خصوصی انٹرویو میں کمار نے کہا کہ اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ہے کہ پٹھان کوٹ حملہ کرانے میں پاکستان یا اس کی کسی خفیہ اجنسی نے جیش محمد یا مسعود اظہر کی کوئی مدد کی تھی۔
یہ معلوم کیے جانے پر کہ کیاپٹھان کوٹ میں دہشت گردوں کو اندرون ملک کوئی مدد ملی انہوں نے کہا کہ تحقیقات سے بھی ابھی تک یہ بھی ثابت نہیں ہو سکا ہے کہ ا س حملہ میں دہشت گردوں کو اندرون ملک کسی نے کوئی مدد کی تھی۔
انہوں نے مزید کہا کہ این آئی اے نے تفتیش کا ہندوستانی مرحلہ مکمل کر لیا ہے اور اب اسے اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے کے لیے سرحد پار سے اجازت ملنے کا انتظار ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: no evidence to show pakistan government helped jem to carry out pathankot terror attack nia dg in Urdu | In Category: ہندوستان  ( india ) Urdu News

Leave a Reply