ہند پاک تنازعات کا فوری حل آسان نہیں ہے: سابق ہندوستانی سفارت کار

ممبئی : ہندوستان کے سابق ہائی کمشنر متعین پاکستان ٹی سی اے راگھون نے کہا ہے کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان تنازعات کا فوری حل آسان نہیں ہے۔
سابق سفارت کار نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تنازعات اعتماد کے فقدان کا شکار ہیں اورا نہیں سفارتی و سیاسی چینلوںسے ہی حل کیاجا سکتا ہے۔
مسٹر راگھون نے کہاکہ وہ نہیں سمجھتے کہ کوئی بھی شخص ہندوستان اورپاکستان کے درمیان تنازعات کا کوئی آسان حل پیش کر سکتاہے۔معاملات عدم ا اعتماد کے ہیں اور یہ بے اعتمادی سفارتی و سیاسی عمل سے ہی دور کی جاسکتی ہے۔
واضح رہے کہ سرحد پار سے دہشت گردی سمیت کئی تصفیہ طلب تنازعات پر ہندوستان اور پاکستان کے رشتوں میں زبردست تلخی ہے۔گذشتہ سال ایک ہندوستانی کلبھوشن جادھو کو پاکستان کی ایک فوجی عدالت سے سزائے موت سنادیے جانے سے دوطرفہ تعلقات اوربھی زیادہ خراب ہوگئے ہیں۔
دوسری جانب ہندوستان پاکستان سے کوئی بھی بامعنی مذاکرات شروع کرنے سے قبل سرحد پار سے ہونے والی دہشت گردی کے خاتمہ پر بضد ہے۔
راگھون نے کہاکہ ویزا معاملہ بھی دونوں پڑوسی ملکوںکے درمیان رشتوں میں ایک بڑی رکاوٹ ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: No easy quick solutions to indo pak issues ex diplomat in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply