وزیر اعلیٰ کرناٹک نے ریاست میںقبل از وقت انتخابات کو خارج از امکان بتایا

بنگلور:کرناٹک کے وزیراعلی سدارامیا نے ریاست میں جلد اسمبلی انتخابات کے امکان کو مسترد کردیا۔ انہو ں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایسا کوئی امکان نہیں ہے اور انتخابات آئندہ سال اپریل۔ مئی میں ہی ہوں گے۔ ریاست میں جلد انتخابات سے متعلق بی جے پی کے ریاستی صدر یدی یورپا کے ریمارکس کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا ” ہمیں جلد انتخابات کیوں کروانے چاہئیں۔ ہنوز کئی کام مکمل کئے جانے ہیں۔ یدی یورپا جھوٹے ہیں۔ میں ان کے ہر بیان کا جواب دینا نہیں چاہتا کیوں کہ جو کچھ وہ کہتے ہیں وہ جھوٹ ہوتا ہے اورلوگ اس سے بخوبی واقف ہیں۔ “ ایک سوال کے جواب میں سدارامیا نے کہا کہ ریاست میں گاو کشی پر پابندی کا قانون ہے اور ہم اس مسئلہ پر خاموش نہیں بیٹھیں گے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: No early poll in karnataka siddaramaiah in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply