عام آدمی پارٹی کے20ارکان اسمبلی کی نااہلی پرعبوری حکم امتناعی جاری کرنے سے ہائی کورٹ کا انکار

نئی دہلی:دہلی ہائی کورٹ نے منفعت بخش عہدوں پرفائز ہونے کے باعث 20ارکان اسمبلی کا نااہل قرارد ینے سے متعلق فیصلہ پر عبوری حکم امتناعی جاری کرنے سے انکار کر دیا۔
اس کے ساتھ ہی اس نے الیکشن کمیشن کو یہ ہدایت د ی کہ ان ارکان اسمبلی کے نااہل قرار دیے جانے سے جو سیٹیں خالی ہوئی ہیں انہیں پر کرنے کے لیے آئندہ سماعت تک ضمنی انتخابات کا نوٹی فکیشن جاری نہ کرے ان ارکان اسمبلی ۔
عام آدمی پارٹی کے ارکان اسمبلی نے عدالت سے استدعاکی تھی کہ چونکہ الیکشن کمیشن نے ان کو صفائی کا موقع دیے بغیر انہیں نااہل قرار دینے کی سفارش صدر جمہوریہ کو بھیجی تھی لہٰذا انہیں نااہل قرار دینے والا حکم باطل قرار دیا جائے اور الیکشن کمیشن کا حکم دیا جائے کہ وہ نااہل قرار دیے گئے ارکان اسمبلی کی بھی سنیں۔
پارٹی اس پر مصر رہی کہالیکشن کمیشن نے غیر ضروری عجلت کا مظاہرہ کیا ہے۔پارٹی نے یہ بھی کہا کہ پارلیمانی سکریٹری کے عہدہ پر تقرر پاکر ان ارکان اسمبلی کو مشاہرے کے نام پر ایک دھیلہ نہیںدیا گیا۔اور نہ ہی کسی قسم کی مراعات دی گئیں۔اس لیے اس کا سوال ہی نہیں پیدا ہوتاکہ جن عہدوں پر انہیں مقرر کیاگیا وہ مالی فائدے کے تھے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: No delhi election dates until court decides on disqualified aap lawmakers in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply