پاریکر کو گوا کا وزیر اعلیٰ بنانے کے حوالے سے ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا:امیت شاہ

پنجی:بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) صدر امت شاہ نے کہا ہے کہ وزیر دفاع منوہر پاریکر کو گوا کا وزیر اعلی بنانے پر ابھی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے اور ان کے سلسلے میں دونوں متبادل کھلے ہوئے ہیں۔
مسٹر شاہ نے ایک نجی ٹیلی ویژن چینل سے کہا کہ اگر گوا کے لوگ اور پارٹی کے ممبر اسمبلی چاہیں گے تو مسٹر پاریکر گوا بھیجا جا سکتا ہے۔ ان کے لئے دونوں راستے کھلے ہوئے ہیں۔
مسٹر شاہ سے پوچھا گیا تھا کہ اگر گوا میں بی جے پی دوبارہ اقتدار میں آتی ہے تو کیا پارٹی مسٹر پاریکر کو وزیر اعلی بنا کر وہاں بھیجے گی۔ واضح رہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کل گوا میں ایک جلسہ عام میں کہا تھا کہ گوا نے ملک کو بہت اچھا وزیر دفاع دیا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: No decision yet on cm candidate%d8%8camit shah in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply