کل جماعتی وفد کوکشمیربھیجنے پر فی الحال کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا

نئی دہلی:وادی کشمیر کی موجودہ صورت حال پر غوروخوض کے لئے آج یہاں منعقدہ کل جماعتی میٹنگ میں تمام پارٹیوں کا ایک نمائندہ وفد وہاں بھیجنے کے سلسلے میں فی الحال کوئی فیصلہ نہیں ہوسکا لیکن سبھی نے وادی میں بحالی امن کے اقدامات پر غورکرنے پر اتفاق رائے کا اظہار کیا۔
ہندوستانی مارکسی کمیونسٹ پارٹی (سی پی آئی ایم) کے جنرل سکریٹری اور ممبر پارلیمنٹ سیتا رام یچوری نے چار گھنٹے سے زائد وقت تک جاری رہنے والی میٹنگ کے بعد صحافیوں کو بتایا کہ تمام سیاسی پارٹیوں نے وادی کشمیر کے لوگوں میں اعتماد کی بحالی کے اقدامات کرنے کی ضرورت پر اتفاق رائے کا اظہار کیا۔
میٹنگ میں ان لیڈروں نے سبھی متعلقہ فریقوں کے ساتھ بات چیت کئے جانے پر زور دیا۔ مسٹر یچوری نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ حکومت وہاں کل جماعتی نمائندہ وفد بھیجنے سے پہلے ”گرا ؤنڈ ورک،، کرنا چاہتی ہے۔
سی پی آئی۔ایم کے لیڈر کہا کہ ان کی پارٹی کاخیال ہے کہ علاحدگی پسندوں لیڈروں سمیت تمام فریقوں کے ساتھ بات چیت شروع کی جانی چاہئے اور ایسا پہلے بھی ہوا ہے۔ اس کے علاوہ وہاں کے مسائل کے حل کا کوئی دوسرا متبادل نہیں ۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: No decision on all party delegation to jammu and kashmir as of now in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply