کرناٹک میں کانگریس ممبران اسمبلی کی بی جے پی میں شمولیت کی خبریں بے بنیاد:وزیر اعلیٰ

کرناٹک میں کانگریس ممبران اسمبلی کی بی جے پی میں شمولیت کی خبریں بے بنیاد:وزیر اعلیٰ
میسور:کرناٹک کے وزیر اعلی سدارمیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے اس دعوے کو مسترد کر دیا جس میں کہا گیا ہے کہ کانگریس کے کچھ ارکان اسمبلی بی جے پی میں شامل ہونے والے ہیں۔
مسٹر سدارمیا نے میسور ہوائی اڈے پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی بات کرنا بی جے پی ریاستی صدر بی ایس یدی یورپا کی ذہنی اپج ہے اور وہ الجھن پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ وزیر اعلی ایک کانفرنس میں شامل ہونے کے لئے میسور آئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ مسٹر یدی یورپا کا جھوٹ پہلے بھی بے نقاب ہو چکا ہے۔ان کا یہ بیان کہ شمالی کرناٹک کے کچھ کانگریسی رکن اسمبلی بی جے پی میں شامل ہونے والے ہیں، ایک بار پھر جھوٹ نکلا۔
مسٹر سدارمیا نے کہا کہ بی جے پی کے لیڈر نے کل دعویٰ کیا تھا کہ کانگریس کے کئی رکن اسمبلی پارٹی سے مطمئن نہ ہونے کی وجہ سے بی جے پی میں شامل ہونے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کا کوئی بھی رکن اسمبلی کسی دوسری پارٹی میں نہیں جا رہا ہے۔ اس طرح کی حکمت عملی بنا کر بی جے پی لوگوں کو گمراہ کر رہی ہے۔