عام بجٹ لوک سبھا میں پیش انکم ٹیکس سلیب میں تبدیلی نہیں

نئی دہلی:مرکزی وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے انکم ٹیکس شرح میں کوئی تبدیلی کیے بغیر پیر کے روز پارلیمنٹ میں عام بجٹ 2016 پیش کرکے نوکر پیشہ طبقہ کو بری طرح مایوس کیا ۔البتہ انہوں نے کچھ حد تک اس طبقہ کو راحت دینے کے لئے 5لاکھ سے کم آمدنی والوں کو ٹیکس میں3000روپے سالانہ کی چھوٹ ضرور دے دی ۔ انہوں نے کہاکہ ایسے وقت میںجب عالمی معیشت سنگین بحران سے گزر رہی ہے ہندوستانی معیشت مستحکم ہو رہی ہے۔ ای پی ایف اور پنشن کی اسکیم میں سروس ٹیکس سے چھوٹ دی گئی ہے۔ ایک کروڑ سے اوپر آمدنی والوں پر اب 12 کے بجائے 15 فیصد چارج لگایا جائے گا۔ جیٹلی نے کہا کہ جن کے پاس پین کارڈ نہیں ہے، ان کا ٹی ڈی ایس اب زیادہ نہیں کٹے گا، اس کے لئے قوانین میں ترمیم کی جائے گی۔ ٹیکس معاملات کے جلد نپٹارے کے لئے 11 نئے ٹیکس ٹریبونل تشکیل دیے جائیںگے وزیر خزانہ کی بجٹ تجاویز میں بیڑی کے علاوہ تمباکو مصنوعات مہنگی ہو جائیںگی کیونکہ ان پر 15 فیصد ایکسائز ٹیکس لگایا جائے گا۔ سونے اور ہیرے کے زیورات اور مہنگے ہو جائیں گے۔ ایس یو وی بھی اب مہنگی ہو جائے گی۔ 10 لاکھ روپے سے زائد مالیت سے مہنگی گاڑیوں پر ایک فیصد اضافی ٹیکس لگایا گیا ہے۔وزیر خزانہ نے یہ کہتے ہوئے بجٹ تقریر کا اختتام کیاکہ وہ ہر ہندوستانی ہمہ جہت ترقی کے خواب کے ساتھ یہ بجٹ ایوان کو وقف کرتے ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: No change in income tax slab in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply