بہار میں نئے شراب بندی قانون پر تجاویز کے لیے جلد آل پارٹی اجلاس بلایا جائے گا:نتیش کمار

پٹنہ:بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے کہاہے کہ نئے شراب بندی قانون پر تجاویز مانگنے کے لئے جلد ہی کل جماعتی میٹنگ طلب کی جائے گی۔ مسٹر کمار نے ریاستی دارالخلافہ پٹنہ میں ’لوک سنواد‘ (عوام سے مشاورت) پروگرام کے دوران نئے شراب بندی قانون میں تبدیلی کے سلسلے میں لوگوں کے مشوروں کو بغور سننے کے بعد کہا کہ جلد ہی اس معاملے پر کل جماعتی میٹنگ طلب کی جائے گی۔
لوگوں سے ملی تجاویز کے بعداسمبلی کے دونوں ایوانوں کا اجلاس بھی بلایا جائے گا۔ تاہم انہوں نے کہا کہ ریاست میں مکمل شراب بندی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے لیکن اس سے متعلق نئے قانون میں ترمیم کی ضرورت ہوگی تو وہ کی جائے گی۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ایسا کوئی قانون نہیں جس میں تبدیلی ممکن نہیں ہے۔ ریاست میں شراب بندی قانون نافذ کیا گیا ہے اور اس کا پس منظر پرانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئے روز خواتین کی جانب سے شراب بندی کا مطالبہ کیا جاتا تھا اور اس میں مرد بھی شامل رہتے تھے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Nitish to call all party meeting on liquor law in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply