جے پرکاش نرائن کو وزیر اعلیٰ بہار و دیگر شخصیات نے خراج عقیدت پیش کیا

پٹنہ:(یواین آئی)بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار نے ممتاز اور ہردلعزیز سماجوادی رہنما اور طلبہ کی تحریک کے روح رواں لوک نائک جے پرکاش نارائن کی 115ویں سالگرہ کے موقع پر آج انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔
دارالحکومت کے انکم ٹیکس گولامبرپر واقع مجسمہ گاہ پر منعقد سرکاری تقریب میں وزیراعلیٰ مسٹر نتیش کمار، فرٹیلائزر کے مرکزی وزیراننت کمار ،نائب وزیراعلیٰ سشیل کمار مودی،سڑک کی تعمیر کے وزیر نندکشور یادو،بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی)کے ریاستی صدر نتیانند رائے،رکن اسمبلی شیام رجک ،کونسلر سنجے کمار سنگھ سمیت دیگر معزز ہستیوں نے نے لوک نائک جے پرکاش نارائن کے مجسمہ پر گلہائے عقیدت پیش کیے۔ اس موقع پر اطلاعات و رابطہ عامہ کے محکمے کے فن کاروں نے آرتی پوجن اور بھجن پیش کیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Nitish sushil modi and several others pay tribute to jp in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply