ملک کے آئندہ وزیر اعظم نتیش کمار کو اور ڈپٹی پی ایم کیجری وال کو ہونا چاہئے: جسٹس کاٹجو

نئی دہلی: سابق پریس کونسل آف انڈیا چیرمین اور سپریم کورٹ آف انڈیا کے سابق جج جسٹس مارکنڈے کاٹجو نے کہا کہ آئندہ وزیر اعظم نتیش کمار کو ہونا چاہئے اور اروند کیجری وال کو نائب وزیر اعظم بنایا جائے۔مارکنڈے کاٹجو کے مطابق وہ نتیش کو وزیر اعظم اور کیجری وال کو نائب وزیر اعظم کے عہدے پر اس لیے فائز ہوتا دیکھنا چاہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ انہوں نے ان دونوں پر کئی بار تنقیدیں بھی کی ہیں لیکن انہوں نے ان دو سیاستدانوں کی شخصی دیانتداری کے خلاف کبھی ایک لفظ نہیں سنا ۔جسٹس کاٹجو نے اپنے ان خیالات کا اظہار ٹوئیٹ کے ذریعہ کیا ہے۔تاہم انہون نے کہا کہ اس کا فیصلہ ہندوستانی عوام کو کرنا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Nitish should be next pm and kejriwal his deputy justice katju in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply