وزیر اعلیٰ بہار نتیش کمار نے استعفیٰ دے دیا

پٹنہ: بہار میں عظیم اتحاد اس وقت زبردست خطرے سے دوچار ہو گیا جب وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے اچانک حیرت انگیز اقدام کرتے ہوئے ریاستی گورنر ترپاٹھی کو اپنا استعفیٰ سونپ دیا۔
یہ سارے حالات اس لیے پیدا ہوئے کیونکہ آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد یادو کے صاحبزادے اور بہار کے نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو نے کرپشن کے معاملہ میں ایف آئی آر درج ہوجانے کے باوجود عہدے سے مستعفی ہونے سے یہ کہتے ہوئے انکار کر دیا تھا کہ نتیش کمار نے کبھی بھی ان سے استعفےٰ دینے نہیں کہا ۔
جبکہ میڈیا ذرائع کا یہ کہنا ہے کہ نتیش کمار چاہتے تھے کہ تیجسوی یادو نائب وزارت اعلیٰ کے عہدے سے مستعفی ہو جائیں۔نتیش نے گورنر سے ملاقات کرنے سے قبل بدھ کی سہ پہر میں قانون سازپارٹی کی میٹنگ کی،میڈیا ذرائع نے مزید بتایا کہ توقع ہے کہ جے ڈی یو کے تمام وزراءبھی استعفیٰ دے دیں گے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Nitish resigns as bihar cm in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply