جے ڈی یو اترپردیش اسمبلی انتخابات تنہا لڑے گا، اتحاد کی کوششوں میں وقت ضائع نہیں کرے گا:نتیش

پٹنہ: جنتا دل یونائیٹڈ نے فیصلہ کیاہے کہ وہ اتر پردیش میں2017کے اسمبلی انتخابات اکیلے ہی اپنے دم پر لڑے گا ۔اتر پردیش کے شہروں غازی پور، وارانسی اور مرزا پور کے قریب اپنے حالیہ جلسوں میں امڈ کر آنے والی زبردست بھیڑ سے متاثر ہو کر بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے کہا کہ پارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ یو پی اسمبلی انتخابات میں وہ نہ کسی اتحاد میں شامل ہو گی اور نہ ہی کسی سے انتخابی سمجھوتہ کرے گی۔
پٹنہ میں پارٹی عہدیداروں کے ایک اجلاس میں نتیش نے دوٹوک لہجہ میں کہہ دیا کہ جے ڈی یو انضمام یا قبل از انتخابات اتحاد کے لیے مذاکرات میں مزید وقت ضائع نہیں کرے گی اور اترپردیش اسمبلی تنہا لڑے گی۔ جے ڈی یو صدر نے پارٹی عہدیداروں سے یہ بھی کہا کہ بہار میں جاری پارٹی کی رکنیت سازی مہم کے مکمل ہونے کے بعد اترپردیش کے مختلف اسمبلی حلقوں میں زیادہ سے زیادہ وقت لگائیں۔
اجیت سنگھ کی راشٹریہ لوک دل کے ساتھ ناکام مذاکرات کا حوالہ دیتے ہوئے نتیش نے پارٹی رفقاءکو بتایا کہ انضمام کی بات در اصل اجیت سنگھ کی درخواست پر ہی شروع ہوئی تھی۔ اجیت نے دونوں پارٹیوں میں تعلق مضبوط کرنے کے لیے اپنے ایک قریبی رشتہ دار کو ہولی کے تہوار پر میری رہائش گاہ بھیجا تھا لیکن بعد میں اجیت سنگھ خود ہی دور ہو گئے۔

Title: nitish kumars jdu to go alone in 2017 up assembly polls | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply